چیمبر آف کامرس وفد کی کمشنر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

چیمبر آف کامرس وفد کی کمشنر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ایوان صنعت و تجارت بہاول پور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور انڈسٹریل اسٹیٹ بہاول پور کی جلد تعمیر کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز تنویر محمود کی سربراہی میں صنعتکاروں (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔وفد میں سینئر نائب صدر غلام فرید، نائب صدر محمد منیب ملک، چوہدری عبد الجبار، مبشر حسین چوہدری، جاوید اقبال چوہدری، محمد اشتیاق بسراء اور ملک اعجاز ناظم شامل تھے۔ کمشنر بہاول پور کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر میں تیزی لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور کو موٹر وے سے منسلک کرنے کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ چیمبر آف کامرس کے وفد نے درپیش مسائل سے آگاہی دی جس پر کمشنر بہاول پور نے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -