شہباز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات ضلع لیہ کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ

شہباز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات ضلع لیہ کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ

  

 فتح پور(سٹی رپورٹر)بدترین انتقامی کاروائیاں اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے موجودہ حکومت نے خود کو ایک فاشسٹ گورنمنٹ ثابت کردیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت ہر شعبہ زندگی میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے،ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

گزر رہا ہے۔اس پرآشوب  وقت میں ثابت قدم رہنے والے ساتھی ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)  میاں محمد شہباز شریف نے ضلع لیہ سے مسلم لیگ(ن) کے سا بق و موجودہ اراکین اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے ایک وفدسے ملاقات میں کیا۔ ضلع لیہ کے (ن) لیگی وفد میں سا بق ایم این ایز صاحبزادہ فیض الحسن،سید ثقلین بخاری،ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ، ٹکٹ ہولڈرز و امیدواران صوبائی اسمبلی حاجی ریاض گرواں،چوہدری غلام رسول جٹ، سوشل میڈیا رہنما چوہدری عبدالعزیز گجر،ملک صفدر و دیگر موجود تھے۔مذکورہ (ن) لیگی وفد نے میاں شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد پیش کی اور ضلع لیہ کی سیاسی صورتحال سے بریف کیا۔سربراہ (ن) لیگ نے کہا کہ آنے والا وقت ہمارا ہے اور انشاء اللہ (ن) لیگ پھر سے وطن عزیز کو شاہراہ ترقی پر گامزن کردے گی۔ 

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -