منڈی مویشیاں پر چھاپہ، کرپشن بارے رپورٹ  سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوانے کا فیصلہ

منڈی مویشیاں پر چھاپہ، کرپشن بارے رپورٹ  سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوانے ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)منڈی مویشاں میں سرکاری فیس میں خورد برد کا معاملہ،کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی سمیت سی ایف او ودیگر افسران کی معطلی بارے باضابطہ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ کمپنی امور چلانے کیلئے کمپنی کے انٹرنل اڈیٹر شیراز احمد(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 کو چیف فنانشل آفیسر کا اضافی جارج سونپ دیا گیا ہے اس ضمن میں ڈی جی لوکل گورئمنٹ و چیف ایگزیکٹو آفیسر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنیز پنجاب میڈم کوثر خان کے مطابق کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی غفلت اور ملی بھگت سے منڈی مویشیاں میں ہونے والی کرپشن بارے رپورٹ سیکرٹری لوکل گورئمنٹ کو بھجوائی جائے گی جبکہ ملوث افسران کی محکمانہ انکوائری کے بعد ان کے بارے میں مزید جزاسزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -