مہنگائی، بے روزگاری کا طوفان، حکومت  صرف دعوے، نعرے لگا رہی ہے، ذیشان اختر

مہنگائی، بے روزگاری کا طوفان، حکومت  صرف دعوے، نعرے لگا رہی ہے، ذیشان اختر

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہاکہ یہ کسی المیہ سے کم نہیں کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو اپنی ناکامیوں کا ادراک تک نہیں۔ ڈھائی سالہ حکومتی کارکردگی کو انقلابی قرار دے کر وزیراعظم نے قوم کے زخموں پر نمک (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

چھڑکا۔ غربت،  مہنگائی، بے روزگاری نے لوگوں کو ڈیپریشن کا شکار کر دیا ہے۔ حکومت کا سارا زور جھوٹ کے ذریعے میڈیا پروجیکشن ہے۔ اسمبلی میں موجود دو بڑی سیاسی جماعتوں نے موجودہ نظام کو سہارا دیا۔ ماضی کے حکمرانوں نے بھی ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔ وزیراعظم ملک کو این جی او کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کرونا کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہو چکی ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں بھی وینٹی لیٹرز ختم ہو گئے ہیں۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ قوم اجتماعی طور پر رجوع للہ کرے۔ تمام تکالیف کا ازالہ اللہ کی خوشنودی حاصل کر کے ہی ہو سکتا ہے۔ ملک میں گزشتہ 73سالوں سے تمام نظام آزمائے جا چکے ہیں اب نظام مصطفی کو موقع ملنا چاہیے۔ عوام آئندہ الیکشن میں آزمائے ہوئے چہروں کو رد کر دیں گے۔ جماعت اسلامی ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب کا بچہ بہترین تعلیمی اداروں میں علم حاصل کرے۔ اسمبلیاں جاگیرداروں اور وڈیروں کے کلبز بن چکی ہیں۔ عام پڑھے لکھے نوجوان کو اسمبلیوں میں لانا ہو گا۔ جماعت اسلامی کا پلیٹ فارم ہر اس شخص کیلئے حاضر ہے جو پاکستان میں اسلامی نظام لانے کا خواہش مند ہے۔ 

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -