محکمہ جنگلات ملتان زون: 25کروڑ مالیت کی اراضی پر مافیا قابض، آپریشن کا فیصلہ 

محکمہ جنگلات ملتان زون: 25کروڑ مالیت کی اراضی پر مافیا قابض، آپریشن کا فیصلہ 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) سیاسی پشت پناہی اور محکمہ کے افسروں و فیلڈ سٹاف کی ملی بھگت سے محکمہ جنگلات ملتان زون (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

کی25کروڑ مالیت سے زائد ساڑے 34سو ایکڑ قیمتی اراضی پر سالہا سال سے مافیا قابض،قبضہ واہگزار کرانے کیلئے فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی،مقامی اضلاع کی انتظامیہ کی مدد سے قبضہ مافیا سے قبضے واہگزار کرائے جائیں گے،سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب نے رپورٹ صوبائی محکمہ جنگلات کوبھجواد دی۔تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات ملتان زون کی قیمتی سرکاری اراضی جس کی تعدادتقریباً ساڑھے 34سو ایکڑ سے زائد بتائی جارہی ہے پر گزشتہ کئی سالوں سے مافیا قابض ہوچکا ہے جنھیں مقامی سیاستدانوں اور محکمہ کے بعض افسران و فیلڈ سٹاف کی پشت پناہی حاصل ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ اراضی جو ضلع ملتان،راجن پور،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور اور خانیوال کے علاقے پیرووال میں موجودہے پر کچی آبادیا ں اور کمرشل دکانیں تعمیر ہوچکی ہیں جبکہ بیشتر اراضی زرعی مقاصد کیلئے بھی استعمال ہورہی ہے۔محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب کی جانب سے قبضہ مافیا سے25 کروڑوں روپے مالیتی قیمتی اراضی واہگزار کرانے کیلئے فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جس کے بارے میں صوبائی محکمہ جنگلات کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مافیا سے سرکاری اراضی واہگزار کرانے کیلئے متعلقہ اضلاع کی ضلعی اور پولیس انتظامیہ سے مدد حاصل کی جائے گی۔تاہم دوسری جانب کاروائی کی اطلاعات ملنے پر قبضہ مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -