چینی دو، شاہد عالم قریشی کا آڑھت پر دھاوا، توڑ پھوڑ، تشدد

چینی دو، شاہد عالم قریشی کا آڑھت پر دھاوا، توڑ پھوڑ، تشدد

  

ملتان(نیوز رپورٹر)غلہ منڈی میں خود ساختہ سپریم کونسل کے نام نہاد چیئر مین شاہد عالم قریشی اور اسکے بیٹوں کا بھتے کے عوض 100 بوری چینی نہ دینے پر عامر برادرز کی آڑھت پر دھاوا  بول دیاآڑھت پر موجود ملازمین کو یرغمال بنا کر وحشیانہ تشدد کانشانہ بناکر شاپ کے شیشے بھی توڑ دیئے  بتایا گیا ہے کہ شاہد عالم قریشی جو کہ غلہ منڈی میں آڑھتیوں سے بھتہ وصول(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 کرتا ہے اور سود کا کاروبار کرتا ہے جبکہ خود ساختہ سپریم کونسل کا نام نہاد عرصہ دراز سے بغیر الیکشن کروائے چیئرمین بناہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی سبسڈائز چینی آڑھتیوں سے بھتے میں وصولی کرکے بلیک میں فروخت کرتا ہے۔گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب  سے عامر برادرز کو ملنے والی چینی میں سے 100 بوری چینی بطور بھتہ وصولی کرنے پہنچا  جس پر عامربرادرز آڑھت پرموجود ملازمین سے 100بوری دینے سے انکار کرنے پر شاہد عالم قریشی نے اپنے دیگر30سے زائد افراد کے ہمراہ  بلوالیا جنہوں نے عامر برادرز کی آڑھت پردھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود ملازمین کو وحشیانہ تشدد کا انشانہ بنوایا اورآڑھت کے شیشے بھی توڑ دئیے جسکی فوری اطلاع ملک عامر نے متعلقہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو بھی دی لیکن موقع پر ضلعی انتظامیہ اور نہ ہی پولیس پہنچی واقعہ کے کئی گھنٹوں بعد متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کھاتہ پورا کرنے کیلئے وقوعہ کا جائزہ لیا اور تشدد کاشکار عامربرادرز کے ملازمین ومالک سے پوچھ گوچھ کرکے درخواست  لی اور چلتے بنے جبکہ شاہد عالم کی جانب سے چیئر مین مارکیٹ کمیٹی شیخ طاہروغیرہ کو بلوا کر معاملہ آپس میں سلجھانے کیلئے عامر برادرز کے مالکان ملک عامر وغیرہ پرصلح کیلئے پریشرائز کرتے رہے۔عامربرادرز آڑھت کے ایک ملازم نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  سبسڈائز چینی آڑھتیوں کو دی جاتی ہے جس میں سے 50 بوری فی آڑھت کے حساب سے شاہد عالم قریشی زبردستی بھتہ کے طور پر سرکاری ریٹ پر وصول کرکے بلیک میں مارکیٹ اور ہول سیل ریٹ کے سا تھ ساتھ پرچون پر فروخت کرتا ہے۔50بوری دینے کے باوجود 50اور بوری کے تقاضے پر انکار کیا تو اس نے اپنے غنڈوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا درجنوں شکایات کے باوجود نہ تو اس کے خلاف کوئی پولیس کا اس عمل میں لائی ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی ان کے آگے بے بس ہے۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 80روپے کلو کے حساب سے چینی آڑھتیوں کو فراہم کی جارہی ہے۔ جو کہ ریٹیلرز کو 83روپے فی کلو میں فروخت کرتے ہیں اور اوپن مارکیٹ میں سبیڈائز چینی 85روپے میں فروخت کی جاتی ہے۔ جبکہ شاہد عالم قریشی 83روپے کلو والی چینی بدمعاشی سے 95روپے سے لیکر100روپے میں فروخت کررہا ہے۔واضع رہے انہیں 30برسوں میں ملتان میں کئی ڈی سی اورچیئرمین مارکیٹ کمیٹی آئے لیکن یہ مافیا کنٹرول نہیں ہوئے۔

توڑ پھوڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -