چوک اعظم، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ویئر  ہاؤس سے سامان چوری، عملہ ملوث،ذرائع

چوک اعظم، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ویئر  ہاؤس سے سامان چوری، عملہ ملوث،ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  چوبارہ (نمائندہ پاکستان)یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ویئر ہاؤس (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
سے ملاازم نے سامان کی چوری  معمول بنا لی۔تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے نزدیک صابووال اڈا پر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کا ویئر ہاؤس ہے جہاں پر عرصہ دراز سے ایک اسسٹنٹ ملازم رانا محمد سہیل ولد خلیل احمد نامی شخص اسسٹنٹ تعینات ہے جو گاہے بگاہے پرائیویٹ رکشہ اور گاڑیوں کے ذریعے ویئر ہاؤس سے بھاری مقدار میں سامان چوری کرکے باہر فروخت کرتا ہے۔محمد کامرا ن رکشہ ڈرائیور نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں مذکورہ شخص رانا سہیل اسسٹنٹ نے مجھے بلایا 150کلو چینی اور 80کلو گھی کے پیکٹ ویئر ہاؤس سے رکشہ پر لدوائے اور مجھے کہا کہ رفیق آباد میں سجاد واہلہ نامی شخص آپ سے یہ سامان وصول کرلے گا اور مجھے مبلغ دو سو روپے کرایہ دے دیا۔جب میں سامان لیکر رفیق آباد پہنچا تو سجاد واہلہ نے مجھ سے سامان لیا اور اپنی گاڑی کار میں رکھ کر رفو چکر ہو گیا۔یہ سار ا سراغ لگانے کے لیے میڈیا کے نمائندے کئی دنوں سے مذکورہ اسسٹنٹ کے پیچھے لگے ہوئے تھے با لاآخر سو دن چور کا ایک دن سعد کا چوری پکڑی گئی۔اہل علاقہ کے لوگوں محمد اشرف،عابد حسین،محمد اسماعیل،سکندر حسین،محمد فیاض و دیگر نے یوٹیلٹی سٹور پاکستان کے جنرل مینیجر سے مذکورہ ملازم رانا محمد سہیل کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع