پی ایچ اے ڈیرہ، دفتر کا تعمیراتی کام  شروع،صوبے پر50لاکھ کا تخمینہ

پی ایچ اے ڈیرہ، دفتر کا تعمیراتی کام  شروع،صوبے پر50لاکھ کا تخمینہ

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی ڈیرہ غازیخان کے دفتر کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیاگیا. منصوبے پر 50لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے کے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 آفس کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا. اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضی کے علاوہ بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ اور دیگر موجود تھے. مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ پی ایچ اے کیلئے اپنی عمارت ناگزیر تھی جس کیلئے آج تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے. انہوں نے کہاکہ منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے. مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ پی ایچ اے ڈیرہ غازیخان او رتونسہ میں پارکس کی بحالی، تزئین و آرائش کے علاوہ نئے پارکس کے قیام پر بھی کام کر رہی ہے. سڑکوں کے میڈینز، گرین بیلٹس اور چوکوں کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے پی ایچ اے کو خصوصی فنڈز دینے کے ساتھ ڈیرہ غازیخان میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ہر منصوبے میں ایک فیصد بجٹ پی ایچ اے کیلئے مختص ہے اور یہ فنڈشہر کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے کیلئے خرچ کیا جائے گا۔

کام کا آغاز 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -