یوسی چیئرمین پر کار سرکار میں مزاحمت  حکومت مخالف تقریر پر مقدمہ، انسداد  دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں محمود احمد  قریشی کی عبوری ضمانت19مئی تک منظور

یوسی چیئرمین پر کار سرکار میں مزاحمت  حکومت مخالف تقریر پر مقدمہ، انسداد  ...

  

 ملتان (وقائع نگار) یوسی 13 کے لیگی چئیرمین پر کار سرکار میں مزاحمت اور حکومت مخالف تقاریر کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا معاملہ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یوسی چیئرمین محمود احمد قریشی کی عبوری ضمانت 19 مئی تک منظور کر لی۔ تھانہ(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 لوہاری گیٹ نے 2017 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ ضیا الرحمان رندھاوا عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے مطابق جعلی اور فرضی مقدمہ بنایا گیا،مقدمہ کے اندراج کے بعد آج تک پٹیشنز کو بتایا تک نہیں گیا،، حکومت امیدوار کو یوسی 13 میں ہرانے پر انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -