پنجاب بیت المال بہاولپور میں 32مستحق  افراد میں 4لاکھ65ہزار روپے تقسیم

پنجاب بیت المال بہاولپور میں 32مستحق  افراد میں 4لاکھ65ہزار روپے تقسیم

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ) کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ممبر پنجاب بیت المال کونسل سلیمان ارشد کے ہمراہ 32مستحق افراد میں مجموعی طور پر 4لاکھ 65ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے۔ پنجاب (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

بیت المال کونسل لاہور کی جانب سے 29مستحق افراد میں 15ہزار روپے فی کس اور 3افراد کو 10ہزار روپے فی کس کے حساب سے امدادی رقوم کے چیک دیئے گئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا کہ مخیر ادارے اور صاحب ثروت افراد معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقہ کو سہارا دیں اور مستحقین کی فلاح وبہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ظفر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -