ملتان ائیر پورٹ، مسافر سے ممنوعنہ  انجکشن برآمد، تحقیقات کا دائرہ  وسیع  دیگر ملزم پکڑنے کیلئے چھاپے میڈیسن متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کے حوالے

ملتان ائیر پورٹ، مسافر سے ممنوعنہ  انجکشن برآمد، تحقیقات کا دائرہ  وسیع  ...

  

 ملتان (وقائع نگار) ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوران سفر ملزم سے جانوروں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے استعمال ہونے والا غیر رجسٹرڈ انجکشن برآمد ہونے کا معاملہ۔گرفتار ملزم نے واحد نے دوران تفتیش ایف آئی اے کو مزید اہم انکشافات کر دیئے ہیں (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

۔ملزم واحد کا کہنا ہے کہ جب وہ ملتان ایئر پورٹ پر پہنچا۔اس کے ساتھ ایک ساتھی سمیع اللہ بھی تھا۔جو موقع پاکر کروڑوں روپے کی ممنوعہ ادویات لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔کراچی میں آصف نامی شخص کے لئے یہ ملزم کام کرتے ہیں۔ملزم واحد کے مطابق بحرین سے ادویات لاکر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔واضح رہے ایف آئی اے ملتان محکمہ صحت نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم واحد کیقبضے سے 12 ملین روپے مالیت کے ممنوعہ انجکشنز برآمد کیے تھے۔حالانکہ انجکشن بوسٹن ایس پر محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے پابندی عائد کررکھی ہے۔ملزم کے سامان سے 37 موبائل فون بھی برآمد ہوئے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔جبکہ ایف آئی اے ملتان نے برآمد شدہ ممنوعہ ادویات کو ڈرگ انسپکٹر بوسن ٹاں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -