25اور ساڑھے 7ہزار روپے مالیت  کے پرائز بانڈ منسوخ، شہری مایوس

25اور ساڑھے 7ہزار روپے مالیت  کے پرائز بانڈ منسوخ، شہری مایوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی(تحصیل رپورٹر)حکومت کی جانب سے 25ہزار روپے اور (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
ساڑھے 7ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ منسوخ کرنے کے فیصلے پر شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈ لیکر بینکوں میں پہنچ گئی بینکوں کا پرائز بانڈ واپس لینے سے انکار۔ تفصیل کیمطابق حکومت نے بڑی مالیت کے پرائز بانڈ بتدریج بند کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور اب 25ہزار روپے کے علاوہ ساڑھے 7ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ رواں سال ماہ جون اور دسمبر میں منسوخ کیئے جا رہے ہیں جس پر شہریوں نے مذکورہ پرائز بانڈ واپس کرنے کیلئے بینکوں کا رخ کیا لیکن بینک پرائز بانڈ واپس لینے سے انکاری ہیں اور صارفین کو بتایا جا رہا ہے کہ انہیں اس بارے تا حال کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا جبکہ دوسری جانب مرکز قومی بچت بھی مذکورہ مالیت کے پرائز بانڈ جمع کرنے سے صاف انکاری ہے اور محض 1500روپے مالیت کے پرائز بانڈ واپس لیئے جا رہے ہیں شہریوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام فوری مداخلت کریں اور پرائز بانڈ واپس کرائے جائیں۔
مایوس