تلیری کینال ایک ہفتے میں بحال ورنہ انتظامیہ سے جنگ،جمشید دستی 

تلیری کینال ایک ہفتے میں بحال ورنہ انتظامیہ سے جنگ،جمشید دستی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 مظفرگڑھ (نامہ نگار)چئیرمین پاکستان عوامی راج پارٹی و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے تلیری کینال مظفرگڑھ کی گزشتہ 8 ماہ سے جبری بندش پر پنجاب حکومت کو ایک ہفتے میں نہر چالو کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کے حقوق کے لئے چپ نہیں رہ سکتے ڈیڈ لائن کے اندر نہر چالو نہ کی گئی تو ضلع بھر کے کسانوں کے ہمراہ ہیڈ پر پہنچ کر خود نہر چالو کردوں گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع مظفرگڑھ (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
کے کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے  انہوں نیکہا کہ حکمران کسانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں جبکہ چیف انجینئر انہار ڈیرہ غازی خان کورونا کی آڑ میں کام سے انکاری ہیں جبکہ ایس ای انہار اور ایکسئین انہار مظفرگڑھ کسانوں کی حق تلفی کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت امر ہے انہوں نیکہا کہ ضلع مظفرگڑھ کے اراکین اسمبلی کسانوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے سے گریزاں ہیں اور ووٹ لیکر صرف اقتدار اور مراعات حاصل کر رہے ہیں اور انکو کسانوں کے مسائل کے حل کی کوئی پرواہ نہیں ہے جو کہ شرمناک فعل ہے انہوں نیکہا کہ پنجاب حکومت نے ضلع مظفرگڑھ کو لاوارث بنا رکھا ہے جبکہ بیلگام بیوروکریسی کو نکیل ڈالنے کی جرات کسی میں نہیں ہے انہوں نیکہا کہ سیالکوٹ واقعہ میں جب بیوروکریسی سے عوامی نمائندے نے پوچھ گچھ شروع کی تو کرپٹ بیوروکریسی اپنے بچا کیلئے اکٹھی ہو گئی موجودہ حکومت اپنے عوامی نمائندوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میرے اختیار میں ہوتا تو اے سی سیالکوٹ اور چیف سیکرٹری پر مقدمات درج کراکے نوکری سے برخاست کردیتا مگر افسوس کہ عوامی نمائندوں کی تذلیل کی جا رہی ہے اور بیوروکریسی منہ زور ہو چکی ہے انہوں نیکہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں آئے روز قتل، چوری، ڈکیٹی کی وارداتیں ہو رہی ہیں گڈگورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے عوام کو کہیں بھی کوئی ریلیف نہیں مل رہا جس پر دل افسردہ ہے اور خون کے آنسو رو رہا ہے انہوں نیکہا کہ عوام ہوش کے ناخن لیں اور ایسے نااہل حکمرانوں کو مسلط کرنے سے گریز کریں جنہیں عوامی مسائل کی پرواہ نہ ہو جمشید احمد دستی نے تلیری کینال مظفرگڑھ کی جبری بندش پر ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے نہر میں پانی کی فراہمی پر زوردیا اور کہا کہ بصورت دیگر دما دم مست قلندر ہوگا اور وہ کسانوں کے ساتھ ملکر خود نہر کھول دیں گے چاہے انہیں گرفتار ہی نہ کرلیا جائے انہوں نیکہا کہ پہلے بھی کسانوں کے لئے نہر کھولنے پر انہیں ہتھکڑی لگائی گئی مگر وہ حکومتی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔
جمشید دستی