لیز اراضی پر غیر ہاؤسنگ سکیم، دکانیں فروخت کرنیکا انکشاف

لیز اراضی پر غیر ہاؤسنگ سکیم، دکانیں فروخت کرنیکا انکشاف

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ انہار کاریسٹ ہاؤس بوہڑوالا کا نیلامی پر لیا گیا رقبہ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم دکانیں،کمرشل اربوں روپے میں فروخت جاری۔ سرکار خزانہ کے 3کروڑ روپے کنڈونشن فیس کی مد میں بھی جمع نہ کروائے ایک سو رجسٹری کرواچکا ہے 9رجسٹریاں پر انتقالات بیانات روک دیے گئے۔ اے ڈی سی آر بہاول پور شاہد عمران مارتھ نے احسان جمالی اے ڈی آر کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا۔ سابقہ رجسٹرار بہاولپور محمد عظمان چوہدری نے رجسٹریاں روک کر انٹی کرپشن بہاولپور کو کاروائی کرنے کی سفارش کی تھی لیکن ہاؤسنگ سکیم کے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

مالک نے معاملات ختم کروادیئے موجودہ سب رجسٹرار کی عدالت میں کروڑوں روپے میں فروخت کئے گئے ہیں باقی فیسیں جمع کروار کر رجسٹریاں کروانے کی کوشش کی گئی لیکن رجسٹریاں ان پاونڈ کردیں گئیں ہاؤسنگ سکیم مالک نے منیر احمد نامی شخص کو 29لاکھ روپے کا پلاٹ فروخت کیا انکوائری کی وجہ سے رجسٹریاں بند ہونے کی وجہ سے منیر احمد نے انتقال کروانے کیلئے اے ڈی سی آر کو اپیل کررکھی ہے۔تفصیل کے مطابق وسیم خان ولد سلیم خان نے 2002میں لیٹر نمبر4S(G)PPB-3-100/98/1459/02کے تحت ریسٹ ہاؤس بوہڑ والا چک نمبر23بی سی تحصیل بہاولپور صدر میں نیلامی میں خرید کیا بعد ازاں وسیم خان نے اس رقبہ پر دکانات کمرشل پلازہ اور تعمیرات کے لئے فروخت شروع کردی جب کہ رجسٹری کروانے سے اس کی رپورٹ محکمہ مال کا پٹوال کرتا ہے اس پر کنڈونشن فیس۔ دوسرے واجبات لاگو ہوتے ہیں لیکن محکمہ مال کے پٹواری نے بھی رشوت لے کرلاگو ہونے والی کنڈونشن فیس سے مستثنیٰ قرار دے کر رپورٹ کی تقریباً ایک 100رجسٹری بغیر کنڈونیشن فیس جو پلاٹ خریدنے اور فروخت کرنے والے کمرشل سے کمرشل رجسٹریاں ہونے پر 3کروڑ روپے جس کی آخری منظوری کمشنر بہاولپور ڈویژں سے ہوتی ہے اجازت لئے بغیر فروختگی کا عمل جاری رہا۔ سابق سب رجسٹرار بہاولپور محمد عثمان چوہدری نے وسیم خان کے فراڈ جعلسازی کو پکڑتے ہوئے رجسٹریاں ان پاونڈ کردیں اینٹی کرپشن بہاولپور کے ملوث افراد محکمہ مال پٹواری اور مالک ہاؤسنگ سکیم وسیم خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی جب کہ اس گروہ نے رشوت دے کر کاروائی رکوادی اور کنڈونیشن فیس بھی جمع نہ کروائی گئی موجودہ سب رجسٹرار نے بھی 3رجسٹریاں کیں۔ اے ڈی سی آر شاہد عمران مارتھ کے حکم پر رجسٹریاں روک دی گئیں اور احسان جمالی اے ڈی سی آر کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری ہوئے۔ جبکہ رکی ہوئی رجسٹریوں میں منیر احمد نامی شخص نے 29لاکھ روپے میں وسیم خان سے پلاٹ خرید کیا ہوا ہے اس کی رجسٹری بھی روک دی گئی ہے متاثرہ شخص نے اے ڈیسی آر شاہد عمران مارتھ کو اپیل کی ہوئی ہے کہ اس کا انتقال درج کیا جائے۔درجنوں افراد کی رجسٹریاں رکی ہوئی ہیں لیکن وسیم خان نے تاحال کنڈونیشن کی مد میں 3کروڑ روپے جمع کروانے کی بجائے افسران سے لین دین کے چکر میں ہے پنڈنگ رجسٹریاں کے بیانات کروانے کیلئے بھاگ ڈور کررہا ہے کمشنر بہاولپور فوری کاروائی کرتے ہوئے وسیم خان کے خلاف سرکارکی رقم ہضم کرنے فراڈ جعلسازی کرنے پر فوری مقدمہ درج کروائے۔ الزام علیہ سے کنڈونیشن فیس کی مد میں 3کروڑ جمع کروائے جائیں۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -