بیوروکریسی اور عوامی نمائندے آمنے سامنے، صورتحال کشیدہ

بیوروکریسی اور عوامی نمائندے آمنے سامنے، صورتحال کشیدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار)سیالکوٹ کے بعد رمضان بازاروں کے حوالے سے عوامی نمائندوں کی بیوروکریسی کیساتھ چپقلش کا ایک اور معاملہ منظرعام پر آگیا، مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے رمضان بازار کا دورہ نہ کرانے پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اور تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کے درمیان تلخ کلامی پر مبنی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 آدیو کال وائرل، تفصیل کے مطابق ایم پی اے تحریک انصاف سردار خرم سہیل لغاری اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کا سیل فون بند تھا پھر کچھ دیر کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے خود ایم پی اے خرم لغاری کو فون کیا تو دونوں  کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی آڈیو کال وائرل ہو چکی ہے ایم پی اے خرم لغاری نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ان کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے اور ان کے جائز کام بھی نہیں کرتا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پر کرپشن کا الزام بھی لگایا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک کا کہنا ہے کہ منسٹرز اور وی آئی پیز کو رمضان بازار کا وزٹ کرانا ان کی ڈیوٹی ہے لیکن وہ ہر وقت تو رمضان بازار میں موجود نہیں رہ سکتے اور ویسے بھی رمضان بازار میں انتظامیہ کی طرف سے ایک فوکل پرسن ہر وقت موجود ہوتا ہے جو وزٹ کیلئے آنے والے منسٹرز اور وی آئی پیز کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ وزٹ کراتا ہے انہوں نے کہا کہ ان کا ایم پی اے کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے وہ ایک سرکاری ملازم ہیں اور اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
صورتحال کشیدہ