بچوں سے ملنے کی سزا، بھائیوں نے بہن مار ڈالی، کارروائی شروع

بچوں سے ملنے کی سزا، بھائیوں نے بہن مار ڈالی، کارروائی شروع

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)علی پور میں سفاکیت کی انتہا  ہوگئی بچوں سے ملنے پر سگے بھائیوں کے ہاتھوں بہن کا مبینہ قتل  ہواپولیس تھانہ صدر نے نعش کو قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدود میں موضع مکول ہڈیر کی رہائشی عائشہ خاتون کو 2 سال قبل طلاق ہو گئی تھی اس کے 4 بچے تھے، وہ اپنے بچوں سے ملاقات کرنے گئی تو اس کے بھائی عزیز اور نعیم پتہ چلنے پر اس کے پیچھے گئے اور اسے گھسیٹتے ہوئے گھر لائے جہاں اس پر تشدد کرنے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

علی پور نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کر دی ہے اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -