رحیم یارخان، چوری کی 6وارداتیں، ملزم نقدی،گندم لیکر فرار

رحیم یارخان، چوری کی 6وارداتیں، ملزم نقدی،گندم لیکر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان ) چوری کی 6 وارداتیں  ہوئیں ملزمان نقدی موٹر سائیکل اور گندم چرا کر فرار ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات روشن بھینٹ کے رہائشی مجیب الرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان عاطف وغیرہ نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات کچی منڈی کے رہائشی احمد محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
 ملزمان نامعلوم ملزمان نے 82 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا تیسری واردات غلہ منڈی کے رہائشی محمد یعقوب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 35 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات چک 223 کے رہائشی سانول کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات شیدانی کے رہائشی غلام عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان غلام عباس وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ چھٹی واردات اللہ وسیا کے رہائشی احمد بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان نزیر احمد وغیرہ نے 45 ہزار روپے مالیت کی گندم چرا لی اور فرار ہوگئیمالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
وارداتیں