مختلف شہروں میں حادثے، 3افراد جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

مختلف شہروں میں حادثے، 3افراد جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

  

کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یارخان، روہیلانوالی(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) موٹر سائیکل سوارامام مسجد گدھا رہڑھی سے ٹکراکر جاں بحق،اس بارے تفصیل کے مطابق چاہ سلاں والا کوٹ ادو کا رہائشی امام مسجدخدا بخش چنڑ کا 45 سالہ بیٹا محمد اسحاق چنڑ گزشتہ روز روزہ کھولنے کے بعد گھر سے شہر کی طرف جا رہا تھا کہ لانگے والا کے قریب آگے سے جانے والی گدھا رہڑھی سے رفتار پر قابو نہ پاتے ہوئے ٹکراگیا پختہ سڑک پر گرنے سے سر (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

میں شدید چوٹ آنے پر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا،موٹرسائیکل سوار جاں بحق،ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ سے 46 کلومیٹر دور قصبہ روہیلانوالی کے علاقے آلودیوالی میں رومی فیکٹری کے قریب تیزرفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل سوار لیاقت نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 نے نوجوان کی لاش روہیلانوالی ہسپتال منتقل کر دی ہے پولیس تھانہ روہیلانوالی نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ ٹرالے کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا نامعلوم ملزمان نے بغیر کسی رنجش پر 24 سالہ نوجوان کو موٹر سائیکل سے باندھ کر نہر میں پھینک دیاجس سے وہ جاں بحق ہوگیا ریسکیو عملہ نے آپریشن کے بعد لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر خانپورکی حدود واحد بخش سیال کے رہائشی محمد رفیق نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ یکم مئی کو نامعلوم ملزمان نے اسکے 24 سالہ بیٹے محمد وسیم کو گھر واپس آنے کے دوران راستہ سے پکڑ کر اسے موٹر سائیکل سے باندھ کر نہر میں دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں وہ ڈوب گیا اور اسکی موت واقع ہوگئی اطلاع پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر محمد وسیم کی لاش نکال لی اور کارروائی کے بعد تدفین کے ورثا کے حوالے کردی۔ والد محمد رفیق کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے 3 مسافر زخمی ہوگئے بہاول پور سے رحیم یار خان جانے والی ہائی روف مسافر وین شیل پٹرول پمپ خانپور روڈ کچی منڈی پہنچی تو اچانک ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں عبدالستار، محمد حنیف ساکنان صادق آباد اور محمد آصف سکنہ خانپور شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122 کی ایمبولینس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کردیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -