میاں چنوں، اراضی تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا، 12افراد زخمی
محسن وال(نمائندہ پاکستان)گاؤں 112پندرہ ایل میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوافائرنگ اور تشدد سے 3خواتین سمیت12افرا د شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرکے استعمال ہونے والااسلحہ قبضے میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود گاؤں 112پندرہ ایل زمین کے قبضہ کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا،جھگڑے کے دور(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
ان دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈؤں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، لڑائی کے دوران فائرنگ اور تشدد سے تین خواتین سمیت 12افراد شدید زخمی ہوئے،جنہیں ریسکیو 1122نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،جھگڑے میں ریحانہ نامی خاتون بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوئیں جبکہ جھگڑے میں زخمیوں کے سر،بازؤں،کمر اور ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئیں،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کنٹرول کئے اور استعمال ہونے والے جدید اسلحہ کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی جبکہ زخمیوں میں جمشید،شاہد،غلام اصغر،عارف،ساجد، ندیم،کنیزاں بی بی،ریحانہ،شمیم بی بی شامل ہیں۔
زخمی