مختلف شہروں میں گوداموں پر چھاپے، کروڑوں روپے مالیت کی گندم برآمد 

مختلف شہروں میں گوداموں پر چھاپے، کروڑوں روپے مالیت کی گندم برآمد 

  

  راجن پور، لیاقت پور، ترنڈہ محمد پناہ، روجھان(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون،75000من گندم برآمد  سٹی راجن پور  کی حدود میں 4گوداموں میں چھاپے مارے گئے۔ گودام کو سیل کر کے ذخیرہ کی گئی گندم کو فوڈ سنٹر منتقل کرنے کی ہدایت۔اسسٹنٹ کمشنر     ذخیرہ اندوزوں اور گندم کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

رعائیت نہیں کی جائے گی   اسامہ  قریشی آفیسر سپیشل برانچ  گندم سمیت دیگر اشیا خوردنی ذخیرہ کرنے اور مصنوئی مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت بلکل نہیں ہے۔ گندم ذخیرہ کرکیخودساختہ مہنگائی کرناچاہتے تھے  تحصیل لیاقت پور میں مختلف کارروائیوں کے دوران ذخیرہ کی جانے والی4250 من گندم تحویل میں لے لی گئی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد ارشد وٹو نے بتایا کہ وہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں حکومت کسانوں کو معاشی تحفظ کی فراہمی کے لئے اجناس کا بہترین نرخ فراہم کر رہی ہے مگر ذخیرہ اندوز حکومتی اقدامات کو نقصان پہنچانے کے لئے متحرک  اور کسانوں کو گمراہ کرکے انہیں ذخیرہ اندوزی کی جانب راغب کر رہے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پر محکمہ خوراک کے اہلکار بھی موجود تھے گوٹھ  مزاری پولیس  نے ہزاروں من گندم غیر قانونی طریقے سے پنجاب سے سندھ سمگلنگ جاتے ہوئے پکڑ لی گندم سے بھرے نو ٹرک نو ڈارئیوروں سمیت تحویل میں لے لیے گئے تفصیل کے مطابق  ڈی پی او راجن پور فیصیل گلزار کی ہدایت پر ایس ڈی پی او فیاض الحق چودھدری کی قیادت میں ایس ایچ او گوٹھ مزاری آفتاب شبیر نے کاروائی کرتے ہوئے پنجاب سے سندھ ہزاروں من گندم سمگلنگ کرنے کی کوشیش ناکام بنا دی ایس ایچ او گوٹھ مزاری گوٹھ  نے ہزاروں من گندم سے بھرے نو ٹرک  تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا جبکہ انکو ٹرکوں کے علی نواز مجاہد جہانگیر سمیت نو ڈارئیور بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں ہزاروں من گندم ٹرکوں کے زرایعے پنجاب سے سندھ سمگلنگ کی جارہی تھی۔

گندم 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -