پی سی جی اے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کمیٹی کاٹن  پیداوار بڑھانے کیلئے متحرک، مختلف  علاقوں کا دورہ، کاشتکاروں سے ملاقاتیں 

پی سی جی اے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کمیٹی کاٹن  پیداوار بڑھانے کیلئے متحرک، ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل کی تشکیل کردہ ٹاسک فورس کمیٹی  کا کاٹن کے فروغ کے لیے موثرو متحرک کردار۔کمیٹی نے ہراج کاٹن فیکٹری، مخدوم پور پہوڑاں، ضلع خانیوال میں کاشتکاروں و ذمینداروں سے کاٹن کے(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 فروغ کے متعلق وسائل کی با آسانی دستیابی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔پی سی جی اے چیئرمین حکومتی سطح پر 5 ہزار روپے فی من کاٹن سپوٹ پرائس کے لیے متعلقہ وفاقی وزرا و     اعلی حکومتی عہدیدارن سے درخواست کر چکے ہیں جس کا جلد ازجلد اعلان متوقع ہے۔ محکمہ زراعت کے عملی اقدامات، حکومت کی کھاد و ادویات پر رعایتوں،زرعی بینک کی سبسڈائزڈ قرضہ سکیم اور پی سی جی اے کا فیلڈ میں متحرک کردار سے کاٹن کراپ بحالی کو تقویت ملی ہے اور اس سیزن کپاس پیداوار کے مثبت نتائج متوقع ہیں۔وسائل کی با آسانی دستیابی،کاٹن کے ریٹس کا مثبت رجحان اور موسمی حالات کا کاٹن کراپ کے لیے موزوں ہونا کپاس کے کاشتکار کے لیے حوصلہ افزا ہے جس سے کاٹن کراپ میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔پی سی جی ا ے چیئرمین کی ہدایت پر ممبران اپنے اپنے علاقوں میں کاٹن کے فروغ کے لیے فیلڈ میں کاشتکاروں کے ساتھ رابطہ میں ہیں جس سے کاٹن کاشتکار دوبارہ کاشت کی طرف راغب ہو گیا ہے۔کاٹن کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی اور دیہی آبادی کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں گے اور کاٹن سے منسلک جننگ انڈسٹری کے علاوہ دیگر انڈسٹریز کو بھی فروغ ملے گا۔سابق چیئرمین حاجی محمد اکرم، سہیل محمود ہرل، سابق وائس چیئرمین مہر محمد اشرف مہار، عمران خان، مہر محمد افضل،محکمہ زراعت، زرعی ترقیاتی بینک اور پی سی جی اے ٹیم کے علاوہ کثیر تعداد میں کاشتکاروں وجنرز نے شرکت کی۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -