ماسک کا استعمال ضروری،لوگ حفاظتی  تدابیر پر عمل کریں،مصطفی محمود، عزیز اسلم

ماسک کا استعمال ضروری،لوگ حفاظتی  تدابیر پر عمل کریں،مصطفی محمود، عزیز اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نمائندہ خصوصی)کرونا وبا کے خاتمہ کیلئے ہمیں حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ماسک کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کے رش اور تقریبات سے اجتناب کرتے ہوئے غیرضروری کام اور سفر سے گریز کرنا ہوگا جس سے کرونا جیسی موذی وبا کا خاتمہ کرتے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
 ہوئے خود اور فیملیز سمیت ایک دوسرے کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی سماجی مذہبی اور تاجران جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ایم این اے مخدوم سیدمصطفی محمود،سابق ایم پی اے میاں عزیزاسلم،سیاسی سماجی شخصیت میاں حمیداللہ شیخ،سوبائی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ،مرکزی رہنما اسپورٹس ایسوسی ایشن رانا احسن محمود،سابق صوبائی وزیرچوہدری شوکت داد،مخدوم سیدعلی محمود،چیئرمین احمدپورلمہ میاں حسن انور،مرکزی رہنماٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن و سیاسی رہنما حاجی اسدنوازچیمہ،سینئرنائب صدرچیمبرآف کامرس چوہدری خلیل احمد،چیئرمین میونسپل ٹاون کمیٹی صادق آباد چوہدری محمدشفیق پپا،چیئرمین یوسی قادرپورسردار احمدعلی بھٹو،سیاسی سماجی شخصیت سیدطاہرمحمودشاہ،سابق ناظم احمدپورلمہ سیدساجدمیاں،ضلعی رہنما بھٹہ ایسوسی ایشن فضل خان پٹھان،ڈاکٹرمعراج خالدوائس چیئرمین احمدپورلمہ حافظ طاہرعثمان،رہنما تحریک انصاف چوہدری شکیل گجر،جنرل کونسلرسیدحمزہ شاہ سرہندی،سیدشعیب شاہ بخاری،فاروق خان عباسی،رہنما بھٹہ ایسوسی ایشن حافظ شہبازعلی چوہان،سیاسی سماجی شخصیت چوہدری عمرمون،امیرجماعت اسلامی احمدپورلمہ را انیس الرحمن،رہنما مسلم لیگ ن احمدپورلمہ راوحیداحمد،چوہدری عاطف شہزاد،را عامرشکیل،چوہدری لیاقت علی،وائس چیئرمین درگڑہ عبدالرزاق المانی،سیاسی سماجی شخصیت ملک سلمان گل،حاجی ریئس خمیسہ بھائیو،ریئس اکمل بھائیو،چیئرمین نعت کونسل عابدحسین بٹ،رہنما پیپلزپارٹی گوٹھ ماچھی شیخ عبدالواحد،رہنما پیپلزپارٹی احمدپورلمہ میاں عثمان شیخ و دیگر نے سروے رپورٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موذی وبا کے خاتمہ اور عالم اسلام سمیت تمام انسانیت کی خیرو عافیت کیلئے اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہوکرتوبہ استغفار کریں اور اس موذی وباکے خاتمے کیلئے خلوص نیت سے  دعا کریں تاکہ ہم تمام اس آزمائش کی گھڑی سے نکل سکیں علاوہ ازیں ڈاکٹرز،پاک فوج کے جوان،ریسکیو،پنجاب پولیس سمیت پاکستان کے تمام ادارے جو اس وبا کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اللہ پاک سلامت رکھے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مصطفی محمود