حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنائیگی،جاوید اقبال وڑائچ

حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنائیگی،جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی، حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران ان  کی کورونا سے صحتیابی پر خیریت دریافت کرنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

انہوں نے کہاکہ حکومت کیخلاف سازشیں کرنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوچکے ہیں، عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، وزیرِ اعظم عمران خان ملک کے عوام کے لیے درددل رکھتے ہیں، رحیم یار خان کو مثالی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں جس کے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہوں گے، اس موقع پر چوہدری محمد عتیق، چوہدری عثمان رشید وڑائچ، چوہدری لیاقت گل ودیگر بھی موجود ہیں۔

جاوید اقبال وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -