عیدالفطر،پولیس افسروں کو بازاروں میں گشت بڑھانے کا حکم

عیدالفطر،پولیس افسروں کو بازاروں میں گشت بڑھانے کا حکم

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل رانا نے عیدالفطر کی خریداری کے پیش نظر ریجن کے تمام شہروں کے بازاروں میں پولیس کے پیدل گشت کا حکم دے دیا،بازاروں کے اردگرد پولیس اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں مسلسل گشت کریں گی،عیدالفطرتک پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ،چاروں اضلاع کی پولیس لائنز میں ریزرو فورس ہمہ وقت (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

الرٹ رہے گی،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،راجن پور اور مظفر گڑھ کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید الفطر کی خریداری زوروں پر ہوتی ہے،کورونا کی وجہ سے حکومت نے شام6بجے تمام دوکانیں اور مارکیٹیں بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،اس سے خریداری میں مزید تیزی آئے گی،آر پی او فیصل رانانے کہا کہ ریجن کے تمام شہروں کے بڑے بازاروں میں پولیس اہلکار پیدل گشت کریں گے جس میں لیڈیز پولیس بھی شامل ہو گی،اس گشت کا مقصد جہاں پر ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کو روکنا ہے وہاں پر کورونا ایس اوپیز پر عمل در آمد کروانا بھی ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس والوں کی عید یہی ہے کہ عوام مستحکم احساس تحفظ کے ساتھ عید منائیں،اس سال کورونا کی عالمی وبا نے دنیا بھر کی معاشرتی روایات کو درہم برہم کر دیا ہے،اس وبا سے چھٹکارے کا واحد راستہ کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے،آر پی او نے کہا کہ ریجن بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ تھی،ہائی الرٹ ہے اور ہائی الرٹ ہی رہے گی،اس ہائی الرٹ کے پیش نظر ریجن بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،جو افسران اور ملازمین معمول کی چھٹیوں پر ہیں انہیں ہید کوارٹر پر رپورٹ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ عید الفطر تک عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں 24/7پٹرولنگ کریں گے جس کا باقاعدہ نظام وضع کیا گیا ہے،جسے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سسٹم کے ذریعے آر پی او آفس میں قائم کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا ہے جہاں سے کسی بھی وقت پٹرولنگ پر مامور افسران کی پوزیشن چیک کی جائے گی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈی جی خان چاروں صوبوں کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ریجن کے چاروں اضلاع کی باؤنڈریز اور ڈی جی خان میں چاروں صوبوں کے انٹری پوائنٹس پر جدید سائنسی طریق کار کے مطابق سنیپ چیکنگ کا پلان بھی بنا کر اس پر فوری عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے،آر پی او فیصل رانا نے ہدایت کی کہ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز ان احکامات اور ہدایات پر عمل در آمد کے ذمہ دار ہوں گے کیوں کہ معاشرتی امن کے حوالے سے کسی قسم کاکمپرومائیز نہیں کیا جا سکتا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -