وی سی جامعہ اسلامیہ ڈاکٹر اطہر محبوب  سے ڈپٹی کنٹرولر نیوز ریڈیو پاکستان  او ر ایلومینائی سجاد پرویز کی ملاقات  اپنی تصنیف22لوگ پیش

وی سی جامعہ اسلامیہ ڈاکٹر اطہر محبوب  سے ڈپٹی کنٹرولر نیوز ریڈیو پاکستان  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور خطے کی عظیم علمی اور ادبی روایات کی امین ہے۔ سو برس تاریخ کی حامل یہ عظیم اور تاریخی جامعہ ادیبوں اور شاعروں کوہمیشہ ان کے فن کے اظہار کے لیے مواقع فراہم کرتی رہی ہے۔بہاولپورادبی اور ثقافتی میلہ(بہاولپور لیٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول) بھی اسی سلسلے کی ایک کٹری ہے جس میں نہ صرف خطہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب بلکہ ملک کے طول و عرض سے ادیبوں، شاعروں اور دیگر نامور شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے اوران کی پذیرائی کی جاتی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کنٹرولر نیوز ریڈیو پاکستان اور ایلومینائی سجاد پرویز سے گزشتہ دنوں اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سجاد پرویز نے وائس چانسلر کو اپنی تصنیف 22لوگ پیش کی۔سجاد پرویز کی یہ کتاب 22نامورشخصیات کے انٹرویوز پر مبنی ہے اور اسے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تعاون سے شائع کیا گیا ہے۔ان شخصیات میں انتظار حسین،نصرت فتح علی خان، اے حمید، ضیاء محی الدین،پٹھانے خان،پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب،مسرت کلانچوی، ڈاکٹر آصف فرخی،وجاہت مسعود، رضا علی عابدی، آصف نورانی، زاہدہ حنا، فہمیدہ ریاض، زہرہ نگاہ،انور مقصور، شکیل عادل زادہ، سلیمہ ہاشمی، میکسم، عقیل عباس جعفری، امین گل جی اور عبداللہ حسین شامل ہیں۔وائس چانسلر نے سجاد پرویز کی ادبی کاوش کوسراہتے ہوئے کہا کہ وہ بطور براڈ کاسٹر ممتاز مقام رکھتے ہیں اور کتاب کی اشاعت ان کی ادبی صلاحیتوں کا بہترین ثبوت ہے۔ اس موقع پر محمد تسلیم لنگاہ، سٹیشن ڈائریکٹر، ریڈیو پاکستان، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم جمیل، خزانہ دارپروفیسر ڈاکٹر محمد ابوبکراور فیکلٹی ممبران و افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات