ٹبہ سلطان پور، سیل پوائنٹس پر چینی مخصوص  دکانداروں کو فروخت کرنیکا انکشاف

ٹبہ سلطان پور، سیل پوائنٹس پر چینی مخصوص  دکانداروں کو فروخت کرنیکا انکشاف

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)   رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے ٹبہ سلطان پور میں بنائے گئے سستی چینی کے سیل پوائنٹس پر بندر بانٹ ہو نے لگی  (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

تفصیل کے مطا بق حکو مت پنجاب کی جانب سے ٹبہ سلطان پور میں رمضان المبارک کے دوران ریلیف فراہم کرنے کے لئے سستی چینی کی فروخت کے لئے سرکاری سطح پر بنائے گئے چینی کی سیل پوائنٹس کے انچارج سستی چینی85روپے کلو فروخت کر نے کی بجائے اپنے مخصوص بڑے دکانداروں کو بوریوں کے حساب سے چینی فراہم کر نے میں مصروف ہیں تمام صورتحال کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر میلسی سیل پوائنٹس چیک کر نے کی بجائے خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ 20روز ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک عوام کو ٹبہ سلطان پور شہر میں کسی بھی جگہ سے85روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی دستیاب نہ ہوسکی ہے 95سے100روپے کلو تک چینی عوام دکانداروں سے خرید نے پر مجبور ہیں اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق ڈوگر عوامی شکایات کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لے رہے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد محمد ریاض، بشیر احمد، اعجاز صدیق، شاہ زیب، ہمایوں سمیت دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور کمشنر ملتان سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹبہ سلطان پور میں سستی چینی کے سیل پوائنٹس پر مخصوص دکانداروں کو نوازنے والے سیل پوائٹس کے انچارجوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے سیل پوائنٹس کینسل کر کے نئے سیل پوائنٹ بنانے کا مطا لبہ کیا ہے تاکہ عوام کو سستی چینی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -