اوقاف کی مساجد میں اعتکاف  میں بیٹھنے پر پابندی 

  اوقاف کی مساجد میں اعتکاف  میں بیٹھنے پر پابندی 

  

 لاہور (آن لائن)محکمہ اوقاف پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں واقعہ اپنی ملیکیتی 437 چھوٹی بڑی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس کے باوجود کے رواں رمضان المبارک مہینے کا تیسرا اور آخری عشرہ شروع ہوگیا ہے۔ مگر پنجاب حکومت نے ان مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے کے حوالے سے تاحال کوئی پالیسی واضح نہیں کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت محکمہ اوقاف پنجاب کی مساجد کے علاوہ صوبے بھر میں 52 ہزار دیگر چھوٹی بڑی مساجد موجود ہیں جبکہ صرف لاہور میں ان مساجد کی تعداد 550 ہے تاہم دوسری طرف این سی او سی نے عام مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والے شہریوں کے لئے ایس او پیز واضح کردئیے ہیں۔ جس کے مطابق اعتکاف پر بیٹھنے والے لوگ تمام اشیاء ضروریہ یہاں تک کے جائے نماز بھی اپنے گھروں سے لیکر آئیں گے۔ پالیسی کے مطابق ایک مسجد میں صرف دو شہریوں کو اعتکاف پر بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔

  اعتکاف

مزید :

صفحہ اول -