محکمہ ایم اینڈ آر بلڈنگز، بوگس  اسٹمیٹ کے ذریعے فنڈز کی ڈیمانڈ  کا انکشاف،عوامی حلقوں کا احتجاج

محکمہ ایم اینڈ آر بلڈنگز، بوگس  اسٹمیٹ کے ذریعے فنڈز کی ڈیمانڈ  کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بہاول پور(بیورورپورٹ) محکمہ ایم اینڈ آر بلڈنگز میں بوگس اسٹیمیٹس کے ذریعے کروڑوں کے فنڈز کی ڈیمانڈ کا انکشاف ہوا ہے سعید اللہ ایس ڈی او ایم اینڈ آر کی بوگس اسٹیمیٹس کے ذریعے کروڑوں کے سرکاری فنڈز منگوانے کی کوشش کی گئیتفصیلات کے مطابق محکمہ ایم اینڈ (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
آر بلڈنگز کے ایس ڈی او سعید اللہ نے سرکاری لیٹر نمبر354 مورخہ 11-01-2021کو ڈیمانڈ آف فنڈ ز کے لئے ایکسئن ایم اینڈ آر بلڈنگز کو بھیجا۔ اس سرکاری لیٹر میں ٹھیکیداروں کے ناموں کے ساتھ فنڈز کی ڈیمانڈ کی گئی۔سعید اللہ ایس ڈی او نے وعابد گجر ٹھیکیدار کے نام سے ون یونٹ اسٹاف کالونی کے اٹھائیس سرکاری کوارٹرز میں کام ظاہر کرکے لاکھوں کے فنڈز کی ڈیمانڈ کی جبکہ انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق عابد گجر ٹھیکیدار کا تعلق حاصل پور سے ہے اور اس نے آج تک ون یونٹ کالونی بہاولپور میں کام نہیں کیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیمانڈ آف فنڈذ کی لسٹ میں سعید اللہ ایس ڈی او نے 2017میں کئے گئے کاموں کے لئے بھی فنڈز ڈمانڈ کئے ہیں جب شہزاد سمیع ساقب ایکسئن ایم اینڈ آر بلڈنگز 2019تک کے تمام واجبات کو کلیئر کرکے گیا ہے سعید اللہ ایس ڈی او کی جانب یس بھیجی گئی ڈیمانڈ آف فنڈ لسٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ اصغر عباسی نامی ٹھیکیدار کے نام پر ترانوے اسمٹیٹ پر فنڈ ز مانگے گئے ہیں جبکہ ان تمام اسٹیمیٹ کا تعلق ون یونٹ کالونی سے ہے دفتری ذرائع کے مطابق اصغر عباسی نامی ٹھیکیدار کی ترانوے کوارٹرز میں کام کرنے کی مالی حیثیت نہیں ڈیمانڈ آف فنڈ ز لسٹ اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے سرکاری کوارٹرز میں کاموں کے لئے بیک وقت اسپیشل مرمت کے چار اور سالانہ مرمت کے دو اسٹیمیٹس بناکے فنڈز طلب کئے گئے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر بہاولپور اور وزیراعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر اس فراڈ میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔
احتجاج