محکمہ سوئی گیس،ایڈمن آفیسر کے آمدن  سے زائد اثاثے کیس کی سماعت ملتوی

محکمہ سوئی گیس،ایڈمن آفیسر کے آمدن  سے زائد اثاثے کیس کی سماعت ملتوی

  

 ملتان (وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز مسٹر جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس انوارالحق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سوئی نادرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈ من آفیسر کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کنفرم کرنے کی(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 درخواست پر سماعت مزید کاروائی کے لیے 26 جولای تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر توقیر کاظمی نے کونسل سید اطہر شاہ بخاری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے ان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر کال اپ نوٹس جاری جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اس کا 8 مرلے کا مکان ہے مخالفین اس کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں عدالت عالیہ نے نیب کے نمائندے سے استفسار کیا تو وہ اطمینان بخش جواب نہ دے سکے انہوں نے کہا کہ ملزم جیل میں ہے اس کے خلاف انکوائری ہورہی ہے اس پر عدالت عالیہ نے ان کی توجہ دلائی کے ملزم انکے ساتھ کھڑا ہے اس نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی ہے اس پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس ہے آپ جس بارے میں بات کررہے وہ دوسرا کیس ہے۔عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ آپ لوگ کیا کرنا چاہتے ہیں ہر ادارے سے لوگوں اٹھا لیتے ہیں اور پھر ہراساں و پریشان کرتے ہیں۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -