ناموزوں موسمی صورتحال سے گندم  گہائی کاعمل متاثر،15مئی تک  معاملات فائنل ہونیکا امکان

 ناموزوں موسمی صورتحال سے گندم  گہائی کاعمل متاثر،15مئی تک  معاملات فائنل ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں دن اور رات کے وقت تیز ہواؤ ں کے جھکڑ چلنے کے باعث گندم کی گہا ئی کا عمل متاثر ہونے لگا،تیز ہواؤں کے باعث گندم کی تحریشرنگ کے دوران بھوسہ ضائع ہونے لگا،ناموافق موسمی حالات نے کسانوں کو پریشانی (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

میں مبتلا کر دیا۔اس ضمن میں حالیہ دنوں میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گندم کی کٹائی اور گہائی کا عمل زور وشور سے جاری ہے تاہم دوسری جانب تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے باعث گندم کی گہائی کا عمل متاثر ہونا شروع ہوگیا ہے کیونکہ تیز ہواؤں کے باعث دوران تحریشرنگ بھوسہ ہوا میں اڑ کر ضائع ہوجاتاہے جس کے باعث نقصان سے بچنے کیلئے کسان تحریشرنگ کا عمل روکنا پڑتا ہے۔اس ضمن میں ماہرین زراعت نے کسانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران موسمی صورتحال کو مدنظر رکھیں۔جبکہ محکمہ زراعت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ضلع ملتان گندم کی کٹائی کا 80جبکہ گہائی کا 70فیصد عمل مکمل کر لیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق موسم گرم اور خشک رہنے کے باعث دیہی علاقوں میں گندم کے کٹائی اور گہائی کے عمل میں تیزی آچکی ہے اور اگر موسمی صورتحال بدستور رہی تو 15مئی تک گندم کی کٹائی اور گہائی کا 100فیصد عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -