امن وامان، کرونا ایس او پیز پر  عملدرآمد کیلئے ملتان میں فلیگ مارچ

امن وامان، کرونا ایس او پیز پر  عملدرآمد کیلئے ملتان میں فلیگ مارچ

  

 ملتان (وقائع نگار) سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر سٹی پولیس ملتان کی طرف سے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کو کورونا وائرس سے بچا کے لیے آگاہی دینا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

کے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیااس موقع پر ایس پی کینٹ ڈویژن لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے بچا کے لیے آگاہی دینا اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔اور کورونا وائرس سے بچا کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور شہریوں کے یہ پیغام دینا ہے کہ پولیس آپ کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت موجود ہے۔ شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچا کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں فلیگ مارچ ایس پی کینٹ ڈویژن لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان کی سربراہی میں روانہ ہوا۔ جس میں رینجرز، مختلف سرکل کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے۔ فلیگ مارچ کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس سے بچا کے لئے شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے اور ان سے اپیل کی گئی کہ ماسک پہن کر رکھیں، سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنائیں اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں واضح رہے فلیگ مارچ پولیس لائنز ملتان سے شروع ہوکر ایم ڈی اے چوک، یو بی ایل چوک، کوٹھی شکور موڑ، ہائی کورٹ موڑ، خان پلازہ، امپیریل چوک، اعوان چوک، مال پلازہ، کینٹ چوک، ڈیرہ اڈہ چوک، عزیز ہوٹل، ڈبل پھاٹک، ناز سینما، چوک شاہ عباس، جیل موڑ، بی سی جی چوک، چونگی نمبر 14۔ وہاڑی چوک، چوک قذافی، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ چوک، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر، چونگی نمبر 9، چونگی نمبر6، جلال مسجد گردیزی مارکیٹ، گول باغ، پیر خورشید کالونی، چونگی نمبر 8 سے چوک کچہری سے ہوتا ہوا پولیس لائنز ملتان میں اختتام پزیر ہوا۔

فلیگ مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -