کرونا کی تیسری لہر جان لیوا، اپنی زندگی  کی حفاظت دانشمندگی، خواجہ عاطف بشیر

کرونا کی تیسری لہر جان لیوا، اپنی زندگی  کی حفاظت دانشمندگی، خواجہ عاطف بشیر

  

   خان پور(نمائندہ پاکستان)کرونا کی تیسری لہر جان لیوا ہے احتیاط (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

سے غفلت کی گنجائش نہیں اپنے  آپ اور اپنوں میں اس بات کا شعور اجاگر کریں ۔جاری وبا مذاق نہیں حقیقت ہے جس سے احتیاطی تدابیر پر عمل سے بچا نا ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر چیمبر آف کامرس خواجہ عاطف بشیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی ہو گی تو دنیا داری بھی نبھا سکیں گے ماسک کا استعمال سماجی فاصلے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے اجتناب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے بیماری کے پھیلا ؤ کے ضمن میں تشویشناک اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ گردوپیش میں ہونے والی اموات سے عبرت پکڑی جائے اپنی اور اپنوں کی زندگی کی حفاظت دانشمندی ہے۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن ماسک اوڑھنے سے بہتر ہے کہ ہم فیس ماسک بروقت پہن لیں  انہوں نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ توبہ استغفار کی کثرت پر بھی زور دیا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس موذی مرض سے پاکستان اور عالم اسلام کو نجات دے۔

عاطف بشیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -