محکمہ تعلیم، میل،فی میل سٹاف میں گروپ بندی، الزامات کی بارش

محکمہ تعلیم، میل،فی میل سٹاف میں گروپ بندی، الزامات کی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)محکمہ ایجوکیشن میں میل اور فی میل سٹاف کی گروپ بندی' ایک دوسرے پر کرپشن اور حراسمنٹ جیسے سنگین نوعیت کے الزامات لگائے جانے لگے' تفصیل کے مطابق محکمہ ایجوکیشن میں کلیدی سیٹوں پر تعینات میل اور فی میل سٹاف میں عرصہ دراز سے مختلف معاملات میں چلی آ رہی چپقلش نے گروپوں کی شکل اختیار کرلی ہے اور چند کلیدی عہدوں پر تعینات میل اور فی میل سٹاف نے اپنے ماتحت سٹاف کو جن میں اکثر فی میل سٹاف شامل ہے کو پریشر ڈال کر یا اختیارات کے زور پر اپنے مقاصد کی کامیابی کے لیے مڈل مین کا کردار ادا کرنے کی غرض (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
سے بزریعہ درخواست سنگین نوعیت کے الزامات لگوائے تاکہ مخالف گروپ ہمارے جائز اور ناجائز مقاصد میں رکاوٹ نہ بنے دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات کے شکار ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایجوکیشن محمد عثمان رشید نے اپنے بیانیہ میں کہا کہ مجھ پر فی میل سٹاف اور دیگر ایجوکیشن افسران کے خلاف حراسمنٹ اور بلیک میلنگ جیسے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اور ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس میں کوئی بھی حقیقت نہیں ہے مخالف گروپ کا ہر من پسند کام انکی مرضی کے مطابق نہیں ہو پاتا کیونکہ میں اس وقت محکمہ ایجوکیشن میں بہت ہی اہم عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں اس لیے میں مخالفین کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے جو اس وقت میرے تبادلے کے لیے ہر وہ حربہ استعمال کر رہے ہیں جو وہ کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ جن شخصیات کو میرے مخالفین نے میرے خلاف آلہ کار بنا کر درخواست بازی کرتے ہوئے استعمال کیا ہے میں نے نہ کبھی ان کو دیکھا ہے اور نہ ہی ان کو جانتا ہوں جو شخص سچ کے راستے پر چلتا ہے تو پھر مشکلات کا سامنا بھی کرتا ہے پھر کچھ شر پسند عناصر اپنی ہر طرح کی تسکین کے لیے سچائی کے راستے میں رکاوٹیں تو پیدا کرتے ہی ہیں میری صوبائی اور وفاقی وزیر تعلیم سے اپیل ہے کہ محکمہ ایجوکیشن ضلع رحیم یارخان میں جاری سازشی انکوائریوں کی جانچ پڑتال کو اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں اور عرصہ دراز سے ہونے والی سازشوں میں ملوث مفاد پرستوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں۔
الزامات کی بارش