ملتان، چور، ڈاکو سرگرم، شہریوں کو لاکھوں کانقصان، پولیس غائب

ملتان، چور، ڈاکو سرگرم، شہریوں کو لاکھوں کانقصان، پولیس غائب

  

ملتان (وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ آراپلی پر نامعلوم افراد نے ارشد کے ٹرک(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 سے 5 لاکھ مالیت کی 55 بیٹریاں چوری کر لیں۔صدر جلالپور کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے اظہر ک رقبے سے 60 ہزار مالیت کے درخت چوری کر لئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ نامعلوم افراد نے پیراں غائب روڈ سے عباس سے بیگ چھین لیا جس میں 3 لاکھ ما لیت کے 4 مو بائل فون ودیگر سامان تھا۔سیتل ماڑی سے اظہر،مظفر آباد سے عمران،ممتازآباد سے سجاد کی مو ٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔کینٹ سے رفیق کے گھر کے با ہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری ہو گیا۔

پولیس غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -