مظفر گڑھ، ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس، مختلف منصوبوں پر مشاورت

مظفر گڑھ، ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس، مختلف منصوبوں پر مشاورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور تمام منصوبے 30جون  تک مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل مسائل سے آگاہ کیا جائے تاکہ اس کا حل نکالاجائے بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔یہ بات انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
کے ایک جائز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔،وزیر مملکت اسمبلی محمد شبیر علی قریشی، ممبران صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر، میاں علمدار عباس قریشی، مخدوم رضا بخاری، اشرف رند اور نیاز احمد گشکوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ممبران صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں علاقے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔ علاقے کی ترقی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں جلد ہی علاقے کی محرومیوں کو خاتمہ ہوگا اور عوام خوشحال ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے ایکسین کو ہدایت کی کہ وہ خود متعلقہ منصوبوں کا موقع پر جا کر معائنہ کریں اور کام کی رفتار کو تیز کرائیں۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب کو ہدایت کی کہ جو افسران کام نہیں کررہے ان کے متعلقہ سیکریٹریز کو آگاہ کریں تاکہ وہ ان کے خلاف کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے جو فنڈز جاری کئے گئے ہیں ان میں سے جو فنڈز بچ گئے ہیں اس کی وجہ ڈپٹی کمشنر آفس کو بیان کی جائے اور ڈی سی آفس کی اجازت کے بغیرفنڈز واپس نہ کئے جائیں۔ انہوں نے محکمہ ہائی ویز کے افسران کو ہدایت کی کہ کسی پرائیویٹ جگہ پر سٹرک بنانے سے پہلے متعلقہ مالک سے بیان حلفی لیں تاکہ بعد میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 1372ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے جن کیلئے 23ارب 21کروڑ سے زائد کی رقم مختص کی گئی، اب تک 2ارب 22کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں جس سے 69فی صدکام مکمل ہو چکا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ، سی ای او تعلیم سید کوثر بخاری، سی ای او صحت ڈاکٹر مہر محمد اقبال، ٹیکنیکل آفیسر تنویر احمد سہو سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور میونسپل کمیٹیوں کے سی اوز نے شرکت کی۔
مشاورت