لیاقت پور، بیوی کی حالت تشویشناک  شوہر دلبرداشتہ موت گلے لگانے کی کوشش

لیاقت پور، بیوی کی حالت تشویشناک  شوہر دلبرداشتہ موت گلے لگانے کی کوشش

  

   لیاقت پور(نامہ نگار)بیوی کی تشویشناک حالت کا سن کر شوہر نے (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

بھی کالا پتھر پی لیا نازک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور منتقل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق دو روز قبل پسند کی شادی کرنے والی طاہرہ بی بی کو اس کے گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے  بعد زبردستی کالا پتھر پلا دیا تھا جو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں داخل تھی بیوی کی  حالت کا سن کر گزشتہ روز اس کے شوہر محمد ساجد بھتڑ نے بھی کالا پتھر پی لیا جس پر اسے بھی بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا ہے ڈاکٹرز دونوں کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں تاہم بتایا گیا ہے کہ دونوں کی حالت نازک ہے۔

تشویشناک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -