زکریا یونیورسٹی، ایمپلائز یونین کا مطالبات  منظوری کیلئے احتجاج، دفاتر کو تالے

زکریا یونیورسٹی، ایمپلائز یونین کا مطالبات  منظوری کیلئے احتجاج، دفاتر کو ...

  

  ملتان (نیوز رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین سراپا احتجاج، (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

کمروں کو تالے، دفتری امور بری طرح متاثر ہونے لگے، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر احتجاج کا سلسلہ طول پکڑ گیا، مخمصوں میں گھری انتظامیہ  فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے  ایمپلائز یونین کا احتجاج دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا گزشتہ روز بھی تمام دفاتر کو تالے لگادئے گئے جس کی وجہ سے تمام کام رک گیا، کریش ہال وقفے وقفے سے نعروں سے گونجتا رہا  صدر ملک صفدر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب واپسی کا راستہ نہیں ہے انتظامیہ کو ملازمین کو حق دینا ہوگا انتظامیہ جوکچھ ڈیمانڈ کیا وہ کردیا گیا سینڈیکیٹ نے بھی منظوری دے دی کمیٹی پر کمیٹی بنادی گئی ان کی رپورٹ بھی حق میں ہیں مگر انتظامیہ میں موجود کچھ اساتذہ ملازمین کو حق دینے کو تیار نہیں ہیں  مگر ہم اب پیچھے نہیں ہٹیں گے احتجاج کا سلسلہ حق ملنے تک جاری رہے گااگر کوئی ملازم انتہائی قدم اٹھاتا ہے تو اس کی ذمے داری  انتظامیہ پر ہوگی۔

تالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -