افغانستان، طالبان کاسرنگ کھود کر چیک پوسٹ پر حملہ، 7فوجی جاں بحق 

افغانستان، طالبان کاسرنگ کھود کر چیک پوسٹ پر حملہ، 7فوجی جاں بحق 

  

کابل(آن لائن)افغانستان کے جنوب مغربی صوبے فراہ میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 7 فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ صوبائی کونسل کے رکن نے 30 فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فراہ کی مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے ایک پوسٹ پر حملہ کیا جہاں 7 فوجی جاں بحق ہوئے۔فراہ کے گورنر تاج محمد جاہد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ طالبان نے فوجی پوسٹ تک رسائی کیلئے قریبی گھروں سے 400 میٹر سرنگ کھودی اور پوسٹ کو اڑا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور جنگجووں نے ایک جوان کو حراست میں بھی لیا ہے۔عینی شاہدین نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس حملے میں ایلیٹ کمانڈو فورسز کے اہلکار سمیت فوج کے درجنوں اہلکار ہلاک ہوئے۔صوبائی کونسل کے رکن خیر محمد نورزئی کا کہنا تھا کہ حملے میں تقریباً30 فوجی ہلاک ہوئے اور فوجی  چیک پوسٹ اس وقت طالبان کے قبضے میں ہے۔طالبان کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے بیان سامنے نہیں آیا۔

افغانستان حملہ

مزید :

صفحہ آخر -