وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آ ج ہوگا

وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آ ج ہوگا
وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آ ج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ وفاقی کابینہ کا 8 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ملکی کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو ویکیسین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی،ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی متوقع ہے۔این ای ڈی انجیرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے 100 سال مکمل ہونے پر اعزازی سکہ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی سمیت ا?ٹھ نکاتی ایجنڈے کی منظوری متوقع ہے۔ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لیمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی اور ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید :

قومی -