شوگر سکینڈل، تین حکومتی اراکین آج نیب میں پیش ہوں گے

شوگر سکینڈل، تین حکومتی اراکین آج نیب میں پیش ہوں گے
شوگر سکینڈل، تین حکومتی اراکین آج نیب میں پیش ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شوگرسکینڈل انکوائری کے سلسلہ میں تین حکومتی اراکین کی قومی احتساب بیورو (نیب )راولپنڈی میں آج پیشی ہوگی۔وزیر صنعت و پیدوار پنجاب میاں اسلم اقبال اور محسن لغاری آج نیب میں پیش ہوں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چودھری کو بھی نیب راولپنڈی نے آج طلب کر رکھا ہے۔صوبائی وزرا کو 2018 سے 19 میں شوگر سبسڈی ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ صوبائی وزراسے ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزراءسے پنجاب میں شوگر ملز کی دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔نیب شوگرسکینڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کر رہا ہے۔

مزید :

قومی -