الیکشن ٹربیونل ملتان کا فیصلہ کالعدم،شمونہ بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی

  الیکشن ٹربیونل ملتان کا فیصلہ کالعدم،شمونہ بادشاہ قیصرانی کی تاحیات ...

  

 اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کی رہنما شمونہ بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر تحر یر ی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت عظمی نے شمونہ بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی ختم کر تے ہوئے قرار دیا کہ محض خطاء کو بددیانتی شمار کرکے کسی سیاستدان کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔پیر کو عدالت عظمی کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ میں مزیدکہا گیا کہ بددیانتی کے زریعے اثاثے چھپانے پر نااہلی کے اصول کا اطلاق ہوتا ہے، تاہم جائیداد چھپانے پر نااہلی سے قبل یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا،تاحیات نااہلی محض افواہوں کی بجائے ٹھوس شواہد پر ہونی چاہیے۔ الیکشن ٹربیونل ملتان نے شمونہ بادشاہ قیصرانی کو تاحیات نااہل کر نے کے فیصلے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔تحریری فیصلہ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں نااہلی کے مختلف کیسز کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

فیصلہ کالعدم

مزید :

صفحہ اول -