حضرت علیؓ کا یوم شہادت، مجالس، ماتمی  جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل سرکاری ہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کا حکم

حضرت علیؓ کا یوم شہادت، مجالس، ماتمی  جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل ...

  

ملتان، رحیم یارخان، ہارون آباد(سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ، نامہ نگار)  امیر المومنین سیدنا حضرت علی حیدر کرارؓ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، مجالس ہوں گی اور ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے جبکہ کورونا وائرس کے باعث حکومتی ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یوم شہادت کے موقع پر جلوسوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں مجالس کو ایس او پیز کے تحت اجازت دی گئی ہے تاہم دوسری جانب مختلف اہل تشیع تنظیموں نے آج 21 رمضان المبارک کو جلوس نکالنے کا علان کیا ہیمحکمہ صحت پنجاب نے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہہ پر آج21 رمضان(منگل)کو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات کا سٹاک،اضافی بستر مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے  وفاقی حکومت نے یوم علی پرکسی بھی ممکنہ واقعہ سے بچنے کے لیے رحیم یارخان سمیت ملک بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں یوم علی کے دن سے عیدالفطرتک سیکورٹی کوہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں ذرائع کے مطابق بازاروں میں خریداروں کے رش کے پیش نظرسول وردی میں بھی سیکورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں مرداہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیزپولیس اہلکاروں کی بھی ڈیوٹیا ں لگائی گئی ہیں جبکہ یوم علی کے سلسلہ میں حکوت کی ہدایت پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے متعلقہ محکمے سے سیکورٹی پلان طلب کرلیاہے۔ ہارون آباد میں یوم شہادت حضرت علی ؓ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، اس سلسلہ میں ہارون آباد سرکل کے ڈی ایس پی محمد یونس  نے کہا ہے کہ آج یوم شہادت حضرت علی ؓ کی مناسبت سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، مجالس کی سیکورٹی کے حوالہ سے پولیس افسران و اہلکار وں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں، اس موقع پر انہوں نے مجالس میں شریک شرکاء سے اپیل کی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ کورونا وباء سے بچا جا سکے، یوم شہادت پر منعقدہ مجالس میں مقررین حضرت علی ؓ کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

یوم علی

مزید :

صفحہ اول -