تین سال میں آٹا دوگنا مہنگا، بجلی 200فیصد مہنگی ہو گئی ، شاہد خاقان 

تین سال میں آٹا دوگنا مہنگا، بجلی 200فیصد مہنگی ہو گئی ، شاہد خاقان 
تین سال میں آٹا دوگنا مہنگا، بجلی 200فیصد مہنگی ہو گئی ، شاہد خاقان 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں آٹا دوگنا مہنگا جبکہ بجلی دو سو فیصد مہنگی ہو چکی ہے ،انتخابی اصلاحات کی کوئی ضرورت نہیں ،الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمنٹ کاکام نہیں ۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت میں کیمرے لگا کر دکھائیں کہ نیب کیا کر رہا ہے ،ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ غلطی ہو گئی ترین صاحب کا نام ڈال کر ، احتساب تو ملک کے عوام کا ہو رہا ہے ۔سرکاری ملازم سے حکومتی عہدیداروں کا سلوک سب نے دیکھا۔

کورونا وباءپر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خدا کیلئے ویکسین خرید لیں ، حکومت نے ابھی تک ایک بھی ویکسین نہیں خریدی، ملک میں کوروناپھیل رہا ہے اور لاک ڈاؤن کا خدشہ ہے ،ویکسین کا اتنا خرچہ ہے جتنا پی آئی اے کو سال میں خسارہ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی اور ایس او پیز سے کچھ نہیں ہوگا ، کیا این سی او سی عوام کو ماسک پہنا سکا ؟، پہلے ٹائیگرز فورس تھی اب فوج کو بلا لیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -