وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق گھروں کی تعمیر کیلئے 133مقامات کی نشاندہی کی جا چکی، فردوس عاشق
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افورڈ ایبل ہاؤسنگ کے تحت گھروں وزیراعظم عمران خان کے ویژن ایفورڈایبل ہاؤسنگ کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے ، ابتدائی طور پر 32 مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے منصوبے کیلئے 3ارب روپے فراہم کردیئے۔ گھر کا رقبہ 3 سے بڑھا کر ساڑھے 3مرلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے گھر کی قیمت 14لاکھ 30ہزار روپے جبکہ ماہانہ قسط 10ہزار روپے ہوگی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب خوش نصیبوں کو انکا اپنا گھر فراہم کیا جائیگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ سرگودھا میں اس منصوبے پر کام جاری ہے۔ ڈیرہ غازی خان، خوشاب، میانوالی، لاہور، خانیوال سمیت 10 تحصیلوں میں بہت جلد کام کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان عوام کو سستے گھر فراہم کرنے کا وعدہ وفا کررہے ہیں جبکہ عوام کا استحصال کرنے والے مخالفین اور ناقدین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔