کراچی میں یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

کراچی میں یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات
کراچی میں یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہرمیں آج یوم علی پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سیکورٹی کے لئے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جس میں پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہکار بھی سیکورٹی میں معاونت کریں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق یوم علی کے موقع پر ایم اے جناح روڈ کی لنک گلیوں کو کنٹیرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کی گزر گاہ میں آنے والی مارکیٹس کی دکانوں کو سیل کردیا ہے۔

جلوس کے راستے میں آنے والی بیس عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔کورونا وباءکے باعث اس سال مرکزی مجلس عزا میں شرکاءکو محدود تعداد میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوچکا ہے جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیر ہوگا۔

مزید :

قومی -