احسن اقبال کی انتخابی اصلاحات کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی منطق طفلانا ہے ،شہزاد اکبر

احسن اقبال کی انتخابی اصلاحات کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی منطق طفلانا ہے ...
احسن اقبال کی انتخابی اصلاحات کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی منطق طفلانا ہے ،شہزاد اکبر

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ احسن اقبال کی انتخابی اصلاحات کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی منطق اتنی ہی طفلانا ہے جیسے نیب یا ایف آئی اے قوانین میں ریفامز ان اداروں کو دے دی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزاد اکبر نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ دہائیوں سے پارلیمان ہیں بیٹھنے کے باوجود یہ لوگ اس کے بنیادی کام کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شہزاد اکبر کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کی تجویز انتہائی زیرک ہے اگر انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن نے کرنی ہیں اور پارلیمان کا کوئی کردار نہیں تو پھر نیب کے قانون میں اصلاحات بھی نیب ہی کوکرنے دیں وہ جانیں اور ان کا کام کیونکہ شہباز شریف اور بلاول کی رائے کے مطابق پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئی کردار نہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -