کراچی میں اے وی سی سی کی کارروائی میں تین اغوا کار ہلاک 

کراچی میں اے وی سی سی کی کارروائی میں تین اغوا کار ہلاک 
کراچی میں اے وی سی سی کی کارروائی میں تین اغوا کار ہلاک 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں اے وی سی سی(اینٹی وائلنٹ کرائم سیل) اور سی پی ایل سی کی ایک مشترکہ کارروائی میں 3 بین الصوبائی اغوا کار ہلاک ہو گئےجب کہ 2 مغویوں کو بازیاب کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق اے وی سی سی کے ایس ایس پی عبداللہ احمد نے بتایا کہ منگھوپیر میں مقابلے کے بعد تین اغوا کار مارے گئے ہیں، جن کا تعلق بین الصوبائی اغوا برائے تاوان گروہ سے تھا، ہلاک ملزمان کی شناخت علی گوہر، نوکاف اور شفیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران دو مغوی بھی بازیاب کرا لیے گئے، محسن مری اور ذوالفقار وسان کو سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے 23 اپریل کو اغوا کیا گیا تھا، اور اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس ایس پی عبداللہ احمد کے مطابق اغوا کے اس واقعے کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے، ہلاک اغوا کاروں نے 2020 میں بھی عبدالجبار نامی شخص کو اغوا کر کے تاوان لیا تھا، جس کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج ہے، اس وقت ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -