پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی ’خوبصورت ‘ تصویر دیکھ کر بھارتی گلوکار گرو رندھاوا بھی تعریف کیئے بغیر نہ ر ہ سکے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے ڈرامے اوران میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ستارے صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی بہت شہرت رکھتے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ’ رقص بسمل ‘ کی سارہ خان کے مداح معروف بھارتی گلوکار ’ گرو رندھاوا ‘ بھی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مقبول ترین گلوکار گرو رندھاوابھی سارہ خان کی خوبصورتی کے مداح ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پر کیئے گئے کمنٹ میں ان کی کھل کر تعریف بھی کر ڈالی ۔اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی جوڑے میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر بھارتی گلوکار گورو رندھاوا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ”خوبصورت“۔سارہ خان نے گلوکار کے اس تبصرے کے جواب میں ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔
خیال رہے گورو رندھاوا بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ گانے دیے جن میں ہائی ریٹڈ گبرو، او لگ دی لاہور دی آ، سوٹ سوٹ کردا اور مورنی بن کے شامل ہیں۔
View this post on Instagram