اپوزیشن نیب قانون میں اصلاحات بھی ادارے کو کرنے دے، فواد چوہدری

اپوزیشن نیب قانون میں اصلاحات بھی ادارے کو کرنے دے، فواد چوہدری
اپوزیشن نیب قانون میں اصلاحات بھی ادارے کو کرنے دے، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن اور نیب میں اصلاحات ان اداروں نے خود ہی کرنی ہیں تووہ جانیں اور ان کا کام جانے، پھر پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئی کردار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تجویز انتہائی زیرک ہے کہ اگر انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہیں اور پارلیمان کا کوئی کردار نہیں تو پھر نیب کے قانون میں اصلاحات بھی نیب ہی کوکرنے دیں، وہ جانیں اور ان کا کام کیونکہ شہباز شریف اور بلاول کی رائے کے مطابق پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئی کردار نہیں ہے۔

مزید :

قومی -