پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے رابطوں کی افواہوں پر جہانگیر ترین کا موقف بھی آگیا
لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی کے بیان کو 'ہلکا' قرار دے دیا،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت ہمارا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
جیو نیوز کے مطابق لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب صحافیوں نے انہیں وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کے خطاب کی طرف توجہ دلائی تو جہانگیر ترین بولے یہ ہلکی باتیں ہیں، میں ایسی باتیں نہیں کرتا۔ اپنے کیسز کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی طرف سے علی ظفر کی تعیناتی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کیس کرمنل ہے ہی نہیں ، ایف ائی اے کا کوئی کردار نہیں ہے۔